اسلام آباد،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورت حال بہتر نہ ہوئی تو مزید پابندیاں لگائیں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ کورونا کیسز کی مثبت شرح میں اضافہ ہوا ہے جس ے باعث اسپتالوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔این سی او سی کے سربراہ نے عوام کو پیغام دیا کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پابندیاں مزید سخت کی جا سکتی ہیں، کورونا کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور ہلاکت خیز ہے۔
کوروناصورتحال بہتر نہ ہوئی تو مزید پابندیاں لگائیں گے، اسد عمر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔