دودوما،افریقی ملک تنزانیہ کے صدر جان میگا فولی 61 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔نائب صدنے اعلان کیا کہ میگا فولی دل کے عارضے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے ،۔ میگا فولی دوہفتے سے بیماری کی وجہ سے منظر سے غائب تھے۔خبرایجنسی کے مطابق حزب اختلاف کا دعوی ہے کہ صدر کورونا کا شکار ہوئے تھے جبکہ تنزانیہ کے صدر کو کورونا ہونے سے متعلق سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی تھی۔موگوفلی نے کورونا وائرس پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے دعاوں اور جڑی بوٹیوں سے علاج کرانے پر زور دیا تھا۔ تنزانیہ نے کورونا ویکسین بھی اب تک حاصل نہیں کی ہے۔
افریقی ملک تنزانیہ کے صدر جان میگا فولی انتقال کرگئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔