وزیر ریلوے و شہری ہوابازی کواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کسی مخالف کی تکلیف یا گرفتاری پر خوش ہونا کم ظرفی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر سعد رفیق سعد رفیق نے رد عمل کا اطہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں سعد رفیق نے کہا کہ کسی مخالف کی تکلیف یا گرفتاری پر خوش ہونا کم ظرفی ہے،مگر تنقید، گالیوں اور دھمکیوں میں فرق جان کر جئیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاستدان سب سنتا سہتا ہے لیکن ریاستی ادارے ایسا نہیں کرسکتے۔
رہنما ن لیگ کا کہناتھا کہ گالیوں اور دھمکیوں سے راستہ نہیں ملتا، الیکشن کمیشن سے معذرت کریں ، اپنےالفاظ واپس لیں، ماحول بہتر بنائیں تاکہ مسئلے کا حل نکلے۔
مخالف کی تکلیف یاگرفتاری پرخوش ہونا کم ظرفی ہے، سعد رفیق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
