Saturday, December 21, 2024
ہومدنیاسعودی عرب میں ملازمت کا نیا قانون کل سے نافذ،کفالت کا نظام ختم

سعودی عرب میں ملازمت کا نیا قانون کل سے نافذ،کفالت کا نظام ختم

جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی عرب میں ملازمت کا نیا قانون کل اتوار سے نافذ العمل ہوگا جس کے بعد کفالت کا نظام ختم ہوجائے گا۔ سعودی عرب میں اس وقت کم وبیش 8.44 ملین غیر ملکی کام کر رہے ہیں جو براہ راست نئے قانون سے مستفید ہوں گے۔نئے قانون کے نفاذ کے بعدسعودی عرب میں کام کرنیو الے غیر ملکیوں کو مختلف سہولتیں فراہم کی جائیں گی جن میں ملازمت کی تبدیلی کا اختیار بھی شامل ہے۔نئے قانون میں غیر ملکی کارکن کو ایک کمپنی سے دوسری کمپنی کے یہاں ملازمت کی اجازت کیلیے شرائط مقرر کی گئی ہیں۔غیر ملکی کارکن پہلے آجر کے یہاں سے دوسرے آجر کے ہاں ملازمت کا مجاز ہے بشرطیکہ نیا آجرملازمت دینے کے لیے تیار ہو۔غیر ملکی کارکن موجودہ آجر کی منظوری کیبغیر ملازمت کا مصدقہ معاہدہ ختم ہونے پر دوسرے آجر کے پاس ملازمت کا حق دار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔