ہومپاکستانمسلم لیگ ن کے وفد کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات سے معذرت

مسلم لیگ ن کے وفد کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات سے معذرت

کراچی: مسلم لیگ ن کے وفد نے آج ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات سے معذرت کر لی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے بتایا کہ وفاقی وزیر ایاز صادق ایم کیو ایم رہنماؤں سے رابطے میں ہیں اور وزیراعظم بھی ایم کیو ایم کی صورتحال سے آگاہ ہیں۔

سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم والے دوست ہیں ان کے ساتھ پھر کسی وقت ملیں گے، ایم کیو ایم اور پییلزپارٹی اتحادی جماعتیں ہیں، مسلم لیگ ن مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کو حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاج کے حوالے سے آج مسلم لیگ ن کو دعوت دینا تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔