اسلام آباد:وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیرچیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں،کسی صوبائی حکومت نے وفاق سے گندم کا مطالبہ نہیں کیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ صوبائی حکومتیں گندم ریلیز نہیں کر رہیں جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا، امپورٹڈ سویابین مضر صحت ہے جسکے باعث امپورٹ بند کی گئی ہے، ای سی سی نے 1 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی تھی۔انہوں نے کہا کہ 1 لاکھ ٹن میں سے ایکسپورٹرز 1 کلو چینی بھی ایکسپورٹ نہیں کر سکے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے پاکستان سے ایسکپورٹ نہیں کی جا رہی۔
ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں،طارق بشیرچیمہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
