ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کی ریکارڈ ٹیکس کولیکشن ،سال 2022-23کے چھ ماہ میں 9 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ ٹیکس کلیکشن کی گئی۔ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کے مطابق ایکسائز کے ٹیکسز کی مد میں 5 ارب روپے جمع کیے گئے،ایف بی آر کے ٹیکس کی مد میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے 4 ارب روپے جمع کیے، ٹیکس کلیکشن میں ریکارڈ اضافہ حکومتی پالیسیوں اور موثر حکمت عملی اور بہترین عوامی سہولیات کے سبب ممکن ہوا، ٹیکس کولیکشن میں اضافہ لوگوں کی دی جانے والی سہولیات Door to Door رجسٹریشن , Online ٹوکن ٹیکس ، روڈ چیکنک اور اسلام آباد میں مختلف پارکس میں دی جانے والی سروسزز کی وجہ سے ہوا۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کی ریکارڈ ٹیکس کولیکشن
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
