Wednesday, July 3, 2024
ہومسائنس و ٹیکنالوجیچین کا خلا میں بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے کا اعلان

چین کا خلا میں بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے کا اعلان

بیجنگ :
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماوننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے چھانگ عہ 6 خلائی مشن کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چھانگ عہ 6 کو 3 مئی کو مدار میں لانچ کیا گیا تھا اور 2 جون کو اس کا لینڈر چاند کے دور دراز حصے پر مقررہ لینڈنگ ایریا میں کامیابی کے ساتھ لینڈ کر گیا ۔

چھانگ عہ -6 نے چاند کی سطح پر مٹی کے نمونے اور چٹانوں کو جمع کیا، اور اس کے ساتھ سائنسی تحقیقاتی مشن انجام دیے، بے شمار قیمتی تصاویر اور اعداد و شمار حاصل کیے ہیں ۔ چھانگ عہ 6 میں پاکستان ، یورپی خلائی ایجنسی، فرانس اور اٹلی کے بین الاقوامی پے لوڈ بھی شامل ہیں جو چین کی بیرونی خلائی تحقیق اور بنی نوع انسان کی جانب سے بیرونی خلا کے پرامن استعمال میں ایک تاریخی قدم ہے۔


ترجمان نے کہا کہ مساوات، باہمی فائدے، پرامن استعمال اور جامع ترقی کی بنیاد پر ہم خلا میں گہرائی سے بین الاقوامی تبادلے اور تعاون بڑھانے، ترقی کے ثمرات کو دوسرے ممالک کے ساتھ بانٹنے اور مشترکہ طور پر کائنات کے اسرار کو دریافت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔