Sunday, May 19, 2024
ہومکامرسغیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے چینی بانڈز کی خالص ہولڈنگز میں 40 ارب امریکی ڈالر سے زائد کا اضافہ

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے چینی بانڈز کی خالص ہولڈنگز میں 40 ارب امریکی ڈالر سے زائد کا اضافہ


چین کے قومی محکمہ برائے غیر ملکی زرمبادلہ کی نائب سربراہ اور ترجمان وانگ چھون اینگ نے کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے چینی بانڈز میں 40 ارب امریکی ڈالر سے زائد کا خالص اضافہ ہوا ہے اور مارچ کے اختتام پر 70 سے زائد ممالک اور علاقوں کے 1100 سے زائد غیر ملکی ادارے چینی بانڈ مارکیٹ میں داخل ہوئے جو کہ ملکی بانڈز ہولڈنگ کا 2.6 فیصد ہے جو گزشتہ سال کے اختتام سے 0.2 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر سے رواں سال مارچ تک غیر ملکی مرکزی بینکوں اور بینکاری مالیاتی اداروں نے ایک سال سے زائد کے چینی

بانڈز میں زیادہ سرمایہ کاری کی جو بانڈز ہولڈنگز کا 56 فیصد رہا ہے۔
چین کے قومی محکمہ برائے غیرملکی زرمبادلہ کی جانب سے 18 اپریل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے ابتدائی حساب کے مطابق 2024 کی پہلی سہ ماہی میں اشیاء اور خدمات میں چین کی مجموعی تجارت 60 ارب امریکی ڈالر سے زائد سرپلس حاصل کی گئی ہے جو تاریخ کے اسی عرصے میں ایک بلند معیار پر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔