Saturday, July 27, 2024
ہومکھیلآئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ میں زاہد محمود کی شاندار انٹری کا معترف

آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ میں زاہد محمود کی شاندار انٹری کا معترف

لاہور،قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود کی شاندار پرفارمنس کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے بھی تعریف کردی ہے۔آئی سی سی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زاہد محمود کے باولنگ اسپل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ زاہد محمود نے انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار انٹری دی ہے۔تیسرے ٹی20 میں ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔زاہد محمود نے پہلے ہی اوورز میں جنوبی افریقا کے 2 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی اور چار اوورز میں 40رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے زاہد محمود نے اپنے کیرئیر کے پہلے ہی میچ میں شاندار باؤلنگ کے حوالے سے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پہلے اوور میں ہی کامیابی ملی ،آج میرا پہلا میچ تھا تو ذہن میں صرف یہ ہی تھا کہ اپنی لائن لینتھ پر ویری ایشن کے ساتھ باؤلنگ کرنی ہے، اس پلان پر عمل کیا اور اللہ نے کامیابی دی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔