اسلام آباد،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ 65 سال اورزیادہ عمرکے شہریوں کوویکسین مارچ سے لگنا شروع ہوگی،بزرگ شہریوںکیلئے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے۔پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں فیصل سلطان نے کہا کہ 65سال اوراس سے زائد عمرکے شہری رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ بزرگ شہری رجسٹریشن کیلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پربھیجیں جبکہ 65سال اورزیادہ عمرکے شہریوں کوویکسین مارچ سے لگنا شروع ہوگی۔
65 سال اورزیادہ عمرکے شہریوں کوویکسین مارچ سے لگنا شروع ہوگی،ڈاکٹر فیصل سلطان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔