Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانیوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے درخواست جمع کرادی

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے درخواست جمع کرادی

اسلام آباد،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے درخواست جمع کرادی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مجھے کتنے لوگوں کی حمایت حاصل ہے،مجھے شیری رحمان نے یہاں بلایا ہے جس پر پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے میڈیا کو بتایا کہ 30ممبرز کی حمایت کے دستخط کے ساتھ درخواست چیئرمین سینیٹ کو جمع کرائی ہے جن میں 21 پیپلزپارٹی، 2 اے این پی ،ایک جماعت اسلامی کا ممبر شامل ہے جبکہ 2 فاٹا، دلاور خان کے ازاد گروپ کے 4 ممبران نے حمایت کی ہے۔شیریں رحمان نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ پی ڈی ایم کا کوئی جنازہ نہیں پڑھا گیا یہ پیپلزپارٹی کا حق تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔