Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستاناین اے 75 ڈسکہ کا الیکشن کالعدم قرار دینے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد

این اے 75 ڈسکہ کا الیکشن کالعدم قرار دینے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد

اسلام آباد،سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے وکیل کی ڈسکہ الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت نے تحریک انصاف کے وکیل کی الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن تو ہوگا لیکن طے یہ کرنا ہے کہ الیکشن کچھ پولنگ اسٹیشنز پر ہو یا پورے حلقے میں ہونا ہے۔سپریم کورٹ نے این اے 75میں دوبارہ الیکشن کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کا دوبارہ الیکشن کرانے کافیصلہ معطل کرنیکی استدعا مسترد کردی ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے الیکشن کو بدنظمی کی بنا پر کالعدم قرار دیا تھا اور حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔