Friday, September 20, 2024
ہومکھیلکورونا کیسز میں اضافے پر قومی باکسنگ چیمپئن شپ ملتوی

کورونا کیسز میں اضافے پر قومی باکسنگ چیمپئن شپ ملتوی

لاہور، کورونا کیسز میں اضافے کے باعث قومی باکسنگ چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی۔سیکرٹری باکسنگ فیڈریشن ناصر ٹنگ کے مطابق مردوں اور خواتین کی یہ چیمپئن شپ اپریل کے پہلے ہفتے میں لاہور میں کھیلی جانی تھی، ایونٹ نہ کرانے کا فیصلہ پنجاب حکومت کی نئی کوویڈ پابندیوں پر کیاگیاہے۔سیکرٹری فیڈریشن کے مطابق کوویڈ صورتحال میں بہتری کے بعد چیمپئن شپ کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ ایونٹ ملتوی کرنے کے حوالے سے تمام باکسرز اور فیڈریشن سے الحاق رکھنے والے یونٹس کو آگاہ کردیاگیاہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔