Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانتحریک انصاف کا آزاد کشمیر انتخابات میں امیدواروں کے چنائو کیلئے پارلیمانی بورڈ کے قیام کا معاملہ ،پارٹی کے نظریاتی کارکنان کا بیرسٹر سلطان محمود کے من پسند افراد پر مشتمل بورڈ پرشدید تحفظات کا اظہار ، مشاورتی اجلاس طلب

تحریک انصاف کا آزاد کشمیر انتخابات میں امیدواروں کے چنائو کیلئے پارلیمانی بورڈ کے قیام کا معاملہ ،پارٹی کے نظریاتی کارکنان کا بیرسٹر سلطان محمود کے من پسند افراد پر مشتمل بورڈ پرشدید تحفظات کا اظہار ، مشاورتی اجلاس طلب

اسلام آباد،تحریک انصاف کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات میں امیدواروں کے چنائو کیلئے پارلیمانی بورڈ کے قیام کا معاملہ ، پارٹی کے نظریاتی کارکنان کا بیرسٹر سلطان محمود کے من پسند افراد پر مشتمل بورڈبنائے جانے پرشدید تحفظات کا اظہار ، مشاورتی اجلاس طلب ،کارکنان کا موقف ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود کی وجہ سے پارٹی گزشتہ انتخاب میں بری طرح ہاری ، یہی رویہ رکھا گیا تو آئندہ انتخابات میں بھی شدید نقصان اٹھانا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمانی بورڈ کے اعلان پر نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے ، پارٹی کے نظریاتی کارکنان نے بیرسٹر سلطان محمود کے من پسند افراد پر مشتمل پارلیمانی بورڈ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔نظریاتی کارکنان کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ میں تحریک انصاف کے پرانے لوگوں کو شامل کیا جائے جبکہ اس بورڈ میں تنظیموں سے بھی سفارشات لی جائیں نظریاتی کارکنان نے مزید کہا ہے کہ اس قبل بھی کشمیر انتخابات میں بیرسٹر سلطان محمود کے ایما پر انکے من پسند افراد کو ٹکٹیں دی گئی تھیں جس سے پارٹی بری طرح الیکشن ہار گئی تھی اگر یہی رویہ روا رکھا گیا تو پارٹی کو انتخابات میں شدید نقصان ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات میں امیدواروں کے چنائو کیلئے 7رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد بورڈ کی سربراہی میں قائم بورڈ میں وزیرامورِ کشمیر علی امین گنڈا پور ، بیرسٹر سلطان محمود ،خواجہ فاروق، راجہ منصور، قیوم نیازی اور غلام محی الدین شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔