Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانحمزہ اور مریم کے بڑوں نے کرپشن کلچر کو فروغ دے کر قوم کی اخلاقیات تباہ کی، شبلی فراز

حمزہ اور مریم کے بڑوں نے کرپشن کلچر کو فروغ دے کر قوم کی اخلاقیات تباہ کی، شبلی فراز

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حمزہ اور مریم نواز کے بڑوں نے ملک میں کرپشن کے کلچر کو فروغ دے کر قوم کی اخلاقیات تباہ کی،حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آپ ابھی ضمانت پر ہیں، باتیں ایسے کررہے ہیں جیسے بری ہو گئے ہوں،عدالتی معاملات عدالت میں بتائیں میڈیا کو نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہی لوگوں نے پاکستان کے عوام کو کنگال کیا اور اپنی جیبیں بھری،قوم کا پیسہ بے رحمی سے کھانے والے آج ہٹ دھرمی سے کہہ رہے ہیں کہ ان کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔