Saturday, July 27, 2024
ہومسائنس و ٹیکنالوجیسعودی عرب، پیانو بجانے والا روبوٹ متعارف

سعودی عرب، پیانو بجانے والا روبوٹ متعارف

ریاض ،سعودی عرب میں میوزک اور ٹیکنالوجی کے شوقین تین سعودی نوجوانوں نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو پیانو بجا سکتا ہے، نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی میوزک کا شوق تھا اور ٹیکنالوجی میں بھی دلچسپی تھی، اسی لیے دونوں شعبوں کے ماہرین کو جمع کیا اور ریکارڈ وقت میں پیانو بنالیا۔ پیانو فور کی تیاری کے دوران بہت سارے مسائل پیش آئے۔ سب سے بڑی مشکل یہ تھی کہ ٹیم کا ہر فرد مختلف علاقے میں کام کررہا تھا۔ دوسرا مسئلہ یہ تھا کہ ہمارے ہاتھ تنگ تھے اور مطلوبہ بجٹ ہمارے پاس نہیں تھا اور ضروری اشیا بھی موجود نہیں تھیں لیکن تعاون کے جذبے نے ہمیں ریکارڈ وقت میں پیانو بجانے میں کامیابی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس کے ذریعے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ فن اور ٹیکنالوجی کا سنگم ممکن ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔