Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینسعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے پوتے مشہور بن مساعد بن عبدالعزیزانتقال کر گئے

سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے پوتے مشہور بن مساعد بن عبدالعزیزانتقال کر گئے

ریاض،سعودی عرب میں جمعرات کو علی الصبح شاہی خاندان کے ایک شہزادے مشہور بن مساعد بن عبدالعزیز انتقال کرگئے۔عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ مشہور بن مساعد بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کی خبر ان کے دو بھائیوں شہزادہ عبدالرحمن بن مساعد اور شہزادہ عبداللہ بن مساعد اور دیگر سعودی شہزادوں نے دی۔اس سلسلے میں شہزادہ عبدالرحمن بن مساعد نے ایک ٹویٹ میں اپنے بھائی کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔شہزادہ مشہور شاہی خاندان کی شخصیت شہزادہ مساعد کے بیٹے ہیں۔ ان کی والدہ شہزادی نورہ بنت ابراہیم الدغیثر ہیں۔ شہزادہ مساعد کے مختلف بیگمات سے ہونے والے بیٹے بیٹیوں کی تعداد 20 کے قریب ہے۔شہزادہ مشہور بن مساعد زندگی بھر تجارت اور ٹھیکے داری کے شعبے سے وابستہ رہے۔ انہوں نے شہزادی غادہ بنت یزید بن عبداللہ بن عبدالرحمن آل سعود سے شادی کی۔ ان کے پانچ بچے ہیں۔ ان کے نام عبد العزیز، سعود، خالد، سارہ اور محمد ہیں۔شہزادہ مشہور نے اپنے والد جیسی زندگی گزاری۔ وہ سرکاری عہدوں اور سیاسی زندگی سے دور رہے۔ انہوں نے اپنے دیگر بھائیوں کے برعکس منظر عام پر رہنے سے گریز کیا۔ شہزادہ مشہور کے بھائی شاعر ، تاجر اور سماج میں نمایاں شخصیات کے طور جانے جاتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔