لاہور،قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو طبیعت خراب ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔کوٹ لکھپت جیل میں قید قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی۔طبعیت خرابی کے باعث شہباز شریف کو انمول اسپتال منتقل کردیا گیا،ن لیگ کے صدر کو سخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے پیٹ اسکین سمیت مختلف طبی ٹیسٹوں کا سلسلہ جاری ہے،اسپتا ل کے اطراف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے،اسپتال انتظامیہ نے عام مریضوں کا داخلہ بند کر دیا۔شہباز شریف بلڈ کینسر کے مریض اور لندن میں زیرعلاج رہے ہیں ،عدالتی حکم پر شہباز شریف کے علاج معالجے کلئیب اسپیشل طبی بورڈ بنایا گیا تھا ۔ عدالتی حکم پر اسپیشل میڈیکل بورڈ میں شہباز شریف کے ذاتی معالجین کو بھی شامل کیا گیا ہے ،شہباز شریف کے ذاتی معالجین بھی انمول اسپتال میں موجود ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق طبی رپورٹس آنے کے بعد شہباز شریف کواسپتال میں داخل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
شہباز شریف کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔