اسلام آباد(سب نیوز)آئی جی اسلام آباد پولیس نے دوران ڈیوٹی ماتحت آفیسر کے ساتھ نامناسب رویہ کی شکایت پر سخت نوٹس لے لیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے تمام ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ایس ایس پی سیکیورٹی واقعہ کی میرٹ پر انکوائری عمل میں لائیں گے
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے کسی بھی آفیسر کے خلاف بلا امتیاز عہدہ اور مرتبہ غیر شائستہ زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
اعلیٰ افسران کو الفاظ اور عمل میں رول ماڈل کے طور پر کام کرنا چاہیے۔