Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانپیمرا نے اعظم سواتی کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی لگا دی

پیمرا نے اعظم سواتی کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی لگا دی

اسلام آباد(سب نیوز)پیمرا نے اعظم سواتی کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی لگا دی۔اطلاعات کے مطابق پیمرا نے ٹی وی چیبنلز پر اعظم سواتی کی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور الزام تراشی پر مبنی تقریر نشر ہونے کا نوٹس لے لیا

پیمرا نے اعظم سواتی کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی لگا دی۔اعظم سواتی کے بطور مہمان کرنٹ افیئرز کے شوز میں بطور مہمان شریک ہونے پر بھی پابندی ہوگی

اعظم سواتی کا کوئی بیان اور ٹکرز چلانے پر بھئ پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

پیمرا حکم نامے کے مطابق جو چینل پیمرا کے حکم کی خلاف ورزی کرے گا اس کا لائسنس بغیر کسی نوٹس کے معطل کردیا جائے گا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔