اسکردو،دنیا کی دوسری سب سے بلند چوٹی کے ٹوکو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے تین کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے پاکستان فوج کے دو ہیلی کاپٹروں پر مشتمل ریسکیو آپریشن آج (پیر)بھی جاری ہے تاہم بدقسمتی سے ابھی تک کوئی نہیں مل سکا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے تیسرے روز بھی محمد علی سدپارہ اور ٹیم کی تلاش جاری ہے ، ریسکیو سرچ آپریشن میں 2ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ایک ٹیم فضائی اور دوسری زمینی سرچنگ کررہی ہے، سرچنگ کے لئے ماہر کوہ پیماؤں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔محمد علی سدپارہ اور ٹیم سے3 دن قبل بوٹل نیک پررابطہ ہواتھا، کے ٹوپر آج بھی درجہ حرارت منفی 65 کے قریب بتایا گیا ہے اور کے ٹو پربرفیلی ہوا کادبا بہت زیادہ ہے۔دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ علی سدپارہ کیساتھ 2اورکوہ پیمابھی لاپتہ ہیں، کے ٹوسرکرنے کے دوران تینوں کوہ پیمالاپتہ ہوئے، اس وقت بھی سرچ اینڈریسکیوآپریشن جاری ہے، تاہم بدقسمتی سیابھی تک کوئی نہیں مل سکا۔
محمد علی سدپارہ اور ٹیم کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔