Saturday, December 21, 2024
ہومپاکستانشہراقتدار میں جعلی100 اسکیمیں ، بڑے بڑے نام سامنے آگئے جو عوام کو دونوں ہاتھوں لوٹنے میں مصروف ، سی ڈی اے نے جعلی اسکمیوں کی فہرست جاری کردی

شہراقتدار میں جعلی100 اسکیمیں ، بڑے بڑے نام سامنے آگئے جو عوام کو دونوں ہاتھوں لوٹنے میں مصروف ، سی ڈی اے نے جعلی اسکمیوں کی فہرست جاری کردی

اسلام آباد (آئی پی ایس ) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )نے شہراقتدار میں جعلی100 اسکیموں کی فہرست جاری کردی ، یہ اسکیمیں زون ٹو میں5 ، زون تھری میں 6 ، زون فور میں 66 اور زون فائیومیں 23 اسکیمیں واقع ہیں جبکہ صرف دو ہاؤسنگ اسکمیں ایسی ہیں جن کو زون فور کیلئے این اوسی جاری کیا گیا، ان میں ایگروفارمنگ اور ریذڈینشل ہاؤسنگ اسکیم شامل ہیں،محافظ گاڑڈنز ، روات انکلیو ، فیصل ٹاؤن ، گریس لینڈ ہاؤسنگ اور ایئرلائن ایونیو ہاوسنگ اسکیم سی ڈی اے کی حدود میں بھی نہیں ہیں لیکن ان کے ذریعے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو لوٹا جارہاہے ۔ سی ڈی اے کی جانب سے عوام کو ان اسکیموں میں سرمایہ کاری نہ کرنیوالے کے حوالے سے انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے ۔وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے ) نے عوام الناس کو خبردار کیاہے کہ وہ جعلی اور بغیر این او سی کے جاری ہونیوالی ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری نہ کریں اور اس حوالے سے سی ڈی اے کی جانب سے بغیر کسی این اوسی کے جعلی پلاٹ بیچنے اور عوام کا سرمایہ لوٹنے والی اسکمیوں کی فہرست جاری کردی گئی ، سی ڈی اے کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں صرف دو ہاؤسنگ اسکمیں ایسی ہیں جن کو زون فور کیلئے این اوسی جاری کیا گیا ہے ان میں ایگروفارمنگ اور ریذڈینشل ہاؤسنگ اسکیم شامل ہیں ۔سی ڈی اے کی جانب سے عوام کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسی اسکیموں میں سرمایہ کاری نہ کریں اور اس حوالے سے حکام کو آگاہ کیا جائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔