Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانمحسن بیگ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

محسن بیگ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اسلام آباد پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے محسن بیگ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

\محسن بیگ کو دو روز جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے جج محمد علی وڑائچ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے مزید 2 دن کے ریمانڈ کی استدعا کی۔

جج استفسار کیا کہ کیا تفتیش مکمل ہوگئی کون سی ویڈیو لینا ہے کیا پولو گرافکس ٹیسٹ ہو گیا ہے سرکاری وکیل نے بتایا کہ پولو گرافکس ٹیسٹ ہو چکا ہے۔

دوسری جانب تھانہ ملزم کے وکیل نے بتایا کہ تھانے میں ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی مقدمہ میں صرف پسٹل کا ذکر ہے اب ویڈیو کا بہانہ بنایا جارہا ہے جس باکس کا کہہ رہے ہیں وہ باکس پولیس اٹھا کر لے جاچکے ہیں پولیس نے 8 دن کے ریمانڈ میں ابھی تک کیا تفتیش کی ہے انہوں نے کہا کہ سو میٹر دوری پر جائے وقوعہ ہے اور ابھی تک کہہ رہے ہیں ویڈیو قبضہ میں لینی ہے عدالتی حکم کے باوجود ہمیں ملنے نہیں دیا جا رہا یہ توہین عدالت ہے۔ اس لئے مزید جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے ۔

محسن بیگ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے میڈیکل رپورٹ تبدیل کی ہے ریاست کا یہ طریقہ واردات ہے وہ تباہ ہو رہی ہے پولیس سی سی ٹی وی کا بکس ایف آئی اے اٹھا کر لے گئی ریمانڈ کے لیے ڈی وی آر کا کہہ رہے ہیں وہ پولیس کی موجودگی میں ایف آئی اے لے گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔