Tuesday, October 15, 2024
ہومپاکستانچیف کمشنرکاپولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رانا وقاص انور کو جوڈیشل انکوائری کا حکم،5روز میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت

چیف کمشنرکاپولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رانا وقاص انور کو جوڈیشل انکوائری کا حکم،5روز میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت

اسلام آباد،چیف کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی نے پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے،چیف کمشنر نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رانا وقاص انور کو معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیتے ہوئے 5روز میں رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات وفاقی دارالحکومت میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ، مقدمہ درج ہونے کے بعد لواحقین اور تاجر تنظیموں کی طرف سے معاملے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے بعد چیف کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی نے فائرنگ معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ،چیف کمشنر کی طرف سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رانا وقاص انور کو معاملے کی عدالتی تحقیقات کرنے اور 7روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے تناظر میں فائرنگ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔