Monday, July 8, 2024
ہوماسلام آبادمحکمہ صحت کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کی مہم مزید تیز کردی

محکمہ صحت کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کی مہم مزید تیز کردی

غذر ، محکمہ صحت کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کی مہم مزید تیز کردی اور ڈور ٹو ڈور ویکسینیشن شروع ہونے پر اہل علاقہ کا محکمہ صحت کے حکام کو خراج تحسین
غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہگوچ بازار سبزی منڈی پیٹرول پمپز اور مختلف ہوٹلز میں موبال ویکسینیشن شروع کر دی گئی ہے ٹیم نے متعدد افراد کی کو ویکسینیشن کی اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ضلع غذر کورونا ویکسینیشن میں پہلے نمبر پر ہے اب تک ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد افراد کی کورونا ویکسینیشن ہوگئی ہے بہت جلد اس ضلع میں سو فی صد افراد کی ویکسینیشن ہوجائے گی ضلع غذر میں ویکسنشن کے عمل کو تیز کر دیا گیاہے اس کے لئے ڈور ٹو ڈور ویکسنشن کے عمل شروع کیاہے اور عوام بھی محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔