Tuesday, February 4, 2025
ہومصحتینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس اور شوگر کے امراض کیلئے الگ ہسپتال بنانے کا مطالبہ

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس اور شوگر کے امراض کیلئے الگ ہسپتال بنانے کا مطالبہ

ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان )صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ ڈاکٹر اشرف خان بیٹنی کی صوبائی صدر ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی کے ہمراہ وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات ، ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس اور شوگر کے امراض کیلئے الگ ہسپتال بنانے سمیت صحت میں سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال ۔


تفصیلات کے مطابق صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ ڈاکٹر اشرف بیٹنی نے صوبائی صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی کی قیادت میں وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں شعبہ صحت میں بہتری لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان اشرف بیٹنی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس اور شوگر کے امراض کیلئے الگ ہسپتال بنانے کا مطالبہ کیا۔


جس پر وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے بہت جلد ڈیرہ اسماعیل خان میں کے ایم یو کیمپس اور شوگر کے امراض کے ہسپتال کا قیام عمل میں لانے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ یاد رہے گزشتہ مہینے وائی ڈی اے ڈیرہ اسماعیل خان نے اپنے سالانہ کنونشن کا انعقاد کیا تھا جس میں صوبائی حکومت کو ہسپتالوں میں سہولیات کے حوالے سے 10 مطالبات پیش کئے تھے۔ جن میں عنقریب 5 مطالبات کو عملی جامہ پہنایا جائے گاصدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر اشرف بیٹنی نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہمیشہ مریضوں کو سہولیات سمیت صحت کے شعبہ میں سہولیات لانے کا مطالبہ کیا ہے ڈاکٹر اشرف خان بیٹنی نے کہا کہ صوبائی حکومت ڈیرہ اسماعیل خان میں صحت کے حوالے سے سہولیات لانے میں سنجیدہ ہیں جس کا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیرمقدم کرتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔