Sunday, December 29, 2024
ہومتازہ ترینیکم جنوری سےمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

یکم جنوری سےمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر سے زائد اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے سے فی لٹر سے زائد اضافہ متوقع ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں کو برقرار رکھا جا سکتا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔
پٹرولیم ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 31 دسمبر کو ہوگا، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کرینگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔