Sunday, December 29, 2024
ہومتازہ ترینکرم میں قیام امن کے لیے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدہ طے

کرم میں قیام امن کے لیے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدہ طے

پشاور(آئی پی ایس) کرم میں قیام امن کے لیے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں قیام امن کے لیے فریقین نے معاہد ے پردستخط کر دیئے ہیں۔
معاہدے کے متن کے مطابق کرم میں اسلحہ استعمال کرنے والے فریق پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، 2008 میں طے مری معاہدے پر عمل کیا جائے گا، معاہدے کے تحت فریقین کو اسلحہ جمع کرانا پڑے گا۔
واضح رہے کہ کر م میں امن و امان کے قیام کیلئے 3 ہفتوں سے جرگہ جاری تھا، جرگہ ممبران کی تعداد مکمل نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز معاہدے پردستخط نہیں ہو سکے تھے، اب دونوں فریقین معاہدے کے نکات پر متفق ہو گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔