Thursday, November 21, 2024
ہومپاکستانایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اقدامات کیلئے 50کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اقدامات کیلئے 50کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

اسلام آباد(آئی پی ایس )ایشیائی ترقیاتی بینک نے موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کو 50کروڑ ڈالرز فراہم کرنے کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پایا ہے، اے ڈی پی کی جانب سے رقم پاکستان کو کلائمٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس انہانسمنٹ پروگرام کے تحت دی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے بچاو کا پروگرام، منصوبہ بندی، تیاری اور رسپانس کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا، جبکہ جامع سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔ پروگرام کے تحت خطرات پر مبنی فنانسنگ ماڈل کے ذریعے مالی معاونت کے نئے طریقوں کو متعارف کرایا جائے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کلائمٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس پروگرام کے نفاذ میں معاونت کے لیے پاکستان کودس لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی فراہم کی ہے۔ معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے جبکہ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور کاظم نیاز نے دستخط کیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔