Wednesday, November 13, 2024
ہومتازہ ترینبنگلادیش کی عبوری حکومت کا شیخ حسینہ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کا فیصلہ

بنگلادیش کی عبوری حکومت کا شیخ حسینہ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کا فیصلہ

ڈھاکہ(آئی پی ایس )بنگلادیش کی عبوری حکومت کے مشیر برائے قانون، انصاف اور پارلیمانی امور آصف نذیرل نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو قتل، تشدد اور لاپتا کرنے کے جرم میں شیخ حسینہ واجد سمیت دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت کے مشیر آصف نذر نے مزید کہا کہ انٹرپول سے شیخ حسینہ واجد اور دیگر کے ریڈ وارنٹ جاری کروائیں گے۔بنگلادیشی عبوری حکومت کے مشیر نے مزید کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ یہ مفرور فاشسٹ دنیا میں کہیں بھی چھپے ہوئے ہیں، انہیں واپس لایا کر عدالت کے کٹہرے کھڑا کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں آصف نذیر نے مزید کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت میں دائر بے بنیاد مقدمے کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے اور ملک کی ساکھ کو داغدار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مشیر برائے قانون اور انصاف نے مزید کہا کہ کوئی بھی اس طرح کے الزامات لگا سکتا ہے۔ ہم ان کو اہمیت نہیں دے رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔