Thursday, November 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم نے حکومتی فیصلوں پر عدالتی اسٹے آرڈرز کی رپورٹ طلب کرلی

وزیراعظم نے حکومتی فیصلوں پر عدالتی اسٹے آرڈرز کی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی فیصلوں پر عدالتی اسٹے آرڈرز کی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی فیصلوں کے خلاف عدالتی حکم امتناع کے معاملے پر وزیر اعظم آفس کی جانب سے تمام سرکاری اداروں، وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے جن میں حکم امتناع جاری ہوئے چھ ماہ گزر چکے ہیں، رپورٹ میں بتایا جائے متعلقہ اداروں نے حکم امتناع ختم کرانے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔