اسلام آباد:چیف ایگزیکٹوآئیسکو محمد نعیم جان نے کہا ہے کہ 15 جولائی سے آئیسکو ریجن میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے ،صارفین کی جانب سے مختلف نوعیت کی 33 ہزار 691 شکایات موصول ہوئی،بروقت اور فوری کارروائی کرتے ھوئے 33 ہزار 682 شکایات موقع پر حل کی گئیں ۔
انہوں نے کہا کہ 850 بلنگ 1434 خراب میٹرز 7895 بجلی بندش 78 خراب ٹرانسفارمرز کی شکایات موصول ہوئیں،2526 بجلی کے نئے کنکشنز جب کے 20 ہزار 908 متفرق شکایات موصول ہوئیں،شکایات کے بروقت ازالے سے صارفین کا آئیسکو پر اعتماد مزید بڑھا ہے ۔ فیلڈ فارمیشنز صارفین سے پیشہ ورانہ اور دوستانہ رویہ اختیار کریں ۔
صارفین کی جانب سے مختلف نوعیت کی 33 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، چیف ایگزیکٹو آئیسکو
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔