Thursday, July 3, 2025
ہومپاکستانیو ٹیوبر کی جانب سے چیف جسٹس کی تصویر لینے پر سپریم کورٹ کے ایس پی سکیورٹی کو ہٹا دیا گیا

یو ٹیوبر کی جانب سے چیف جسٹس کی تصویر لینے پر سپریم کورٹ کے ایس پی سکیورٹی کو ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )یوٹیوبر کی جانب سے چیف جسٹس یحیی آفریدی کی تصویر لینے پر سپریم کورٹ کے ایس پی سکیورٹی کو ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی سپریم کورٹ کی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے، انہوں نے سلام پھیرا تو وہاں موجود یوٹیوبر نے ان کی تصویر بنائی۔چیف جسٹس یحیی آفریدی نے سکیورٹی اسٹاف کو بلا کر پوچھا ایس پی سکیورٹی کہاں ہیں؟ ان کو بتایا گیا ایس پی سکیورٹی سرکاری میٹنگ کے لیے نکلے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے ایس پی سیکیورٹی کا سپریم کورٹ سے ٹرانسفر کا حکم جاری کر دیا جس کے بعد نئے ایس پی سیکیورٹی نے سپریم کورٹ سکیورٹی کا چارج سنبھال لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔