Wednesday, October 2, 2024
ہومآزاد کشمیرمقبوضہ کشمیر میں مقامی انتخابات، تیسرے اور آخری مرحلے میں ووٹنگ مکمل

مقبوضہ کشمیر میں مقامی انتخابات، تیسرے اور آخری مرحلے میں ووٹنگ مکمل

سری نگر(آئی پی ایس )بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی نیم خودمختار حیثیت ختم کیے جانے کے بعد پہلی بار منعقد ہونے والے مقامی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں ووٹنگ مکمل ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی جزوی خود مختار حیثیت کو منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور بلیک آٹ ہوا تھا۔اس صورتحال کے بعد سے اس علاقے میں منتخب حکومت کے بجائے وفاقی طور پر مقرر کردہ گورنر چارج سنبھالے ہوئے ہیں۔ ضلع بارا مولا میں ووٹنگ کے دوران 5 لاکھ سے زائد فوجی اہلکاروں نے رائفلوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشنوں کے باہر نگرانی کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔