Thursday, January 23, 2025
ہومپاکستانمقبوضہ کشمیر پر حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،سردار عتیق

مقبوضہ کشمیر پر حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،سردار عتیق

اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق کا کہنا ہے کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔حریت پسند کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی تیسری برسی کے موقع پر منعقد ہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے مشکل ترین حالات میں مقبوضہ کشمیر کی نمائندگی کی، مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہری آج بھی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر پر حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، آزادی کی تحریک کو پرو ایکٹو کرنے کی ضرورت ہے۔ مقبوضہ کشمیر کا تعلق پاکستان کے دفاع سے ہے اور پاکستان کے دفاع کا تعلق ایٹمی پروگرام کے ساتھ ہے۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما لیگ راجہ ظفرالحق کا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا نہیں کر سکا، جب آپ عملی طور پر نکلیں گے ہی نہیں تو مقبوضہ کشمیر کیسے آزاد ہو گا؟ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی لگائی گئی، بنگلہ دیش کے طالب علموں نے وہ کر دکھایا جو کوئی نہ کر سکا، بھارت اب بتانے کو بھی تیار نہیں کہ حسینہ واجد کو کہاں رکھا ہوا ہے۔راجا ظفر الحق کا کہنا تھا کہ ہم بھارتی سفارت خانے گئے اور وہاں بھی مقبوضہ کشمیرکے لیے آواز اٹھائی، تقریروں کے بجائے کوئی کمیٹی بنائیں تاکہ کشمیر پر کام شروع ہو سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔