Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزسوشل میڈیا پرفائروال کی تنصیب کا ٹرائل مکمل کر لیا گیا

سوشل میڈیا پرفائروال کی تنصیب کا ٹرائل مکمل کر لیا گیا

اسلام آباد(سب نیوز)سوشل میڈیا پرفائروال کی تنصیب کا ٹرائل مکمل کرلیا گیا۔
ذرائع وزرات داخلہ کے مطابق فائروال سے سوشل میڈیا پرتصویریں ،وائس ریکارڈنگ،ویڈیوزڈاون لوڈنگ بند کیا گیا،فائروال سے موبائل سگنلزاورانٹرنیٹ سروس کوبھی سلو کیا گیا،حکومت کی جانب سے فائروال موبائل ڈیٹا پرلگا کرچیک کی گئی۔
ذرائع وزرات داخلہ کے مطابق وزرات داخلہ کے احکامات پرپی ٹی اے نے تمام موبائل کمپنیوں کوایشوکلیرنس کی ای میل کردی،
واٹس اپ اورفیس بک اپنی اصل حالت میں بحال ہوگئی،ٹرائل کے بعد حکومت فائروال کی خریداری کرے گی ، فائروال خریداری کا اشتہارپہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔