Monday, July 8, 2024
ہومپاکستانحافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کیخلاف نادرا کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کیخلاف نادرا کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے خلاف نادرا کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔
جسٹس منیب اختر اور جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ 10 جولائی کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔
اس سے قبل 2019 میں سیکیورٹی اداروں کی رپورٹس کی بنیاد پر نادرا نے حافظ حمد اللہ کا قومی شناختی کارڈ غیر ملکی ہونے پر منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ کے میڈیا پر انٹرویوز نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔اکتوبر 2019 میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نادرا کی جانب سے حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخ کرنے کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا۔نادرا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔