Monday, July 8, 2024
ہومپاکستانصدر مسلم لیگ ن نواز شریف کاسیاسی سرگرمیوں کے آغاز کا فیصلہ

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کاسیاسی سرگرمیوں کے آغاز کا فیصلہ

لاہور (سب نیوز)صدرمسلم لیگ ن نواز شریف نے سیاسی سرگرمیوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف محرم کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔نوازشریف پہلے مرحلے میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اضلاع کی سطح پر پارٹی کی ازسر نو تنظیم سازی کریں گے۔ نواز شریف چاروں صوبوں کے دوروں کے ساتھ گلگت ، بلتستان اور آزاد کشمیرکے دورے بھی کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔