Sunday, December 29, 2024
ہومٹاپ سٹوریمردان میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

مردان میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

مردان :مردان کےعلاقے جلالہ پل کےقریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعہ مردان کےعلاقے جلالہ پل کےقریب پیش آیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں پولیس اہلکاروں، خاتون سمیت بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیوسروس کے مطابق دھماکا تخت بھائی میں جلالہ پل کے قریب ہوا ہے جس کے بعد فوری طور پر امدادی سرگرمیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 2 لاشوں سمیت 8 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں پولیس اہلکار سمیت خاتون بھی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔