Monday, July 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزجسٹس گل حسن اورنگزیب نے آئی ایس آئی چیف کیخلاف درخواست دائر نہیں کی:اعلامیہ ہائی کورٹ

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے آئی ایس آئی چیف کیخلاف درخواست دائر نہیں کی:اعلامیہ ہائی کورٹ

اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جانب سے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کی تردید کی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے خط لکھنے کی ٹوئٹ کو جھوٹ قرار دے دیا۔

اعلامیے کے مطابق پھیلایا جارہا ہے ججز کی فیملیوں کو خفیہ ایجنسیوں کے دھمکانے پر سپریم کورٹ میں درخواست دی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلایا جارہا ہے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے آئی ایس آئی چیف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، سوشل میڈیا پر چلایا جانا والا یہ مواد درست نہیں، یہ بالکل بے بنیاد ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔