Sunday, July 7, 2024
ہومبریکنگ نیوزبھارتی فوج اور اپوزیشن لیڈر کے راہول گاندھی کے در میان گرما گرمی

بھارتی فوج اور اپوزیشن لیڈر کے راہول گاندھی کے در میان گرما گرمی

نئی دہلی (سب نیوز )بھارتی فوج اور کانگریس رہنما راہول گاندھی کے درمیان گرما گرمی دکھائی دے رہی ہے، رہنما کی جانب سے الزام پر بھارتی فوج نے بھی سوشل میڈیا پر جوابی وار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں لوک سبھا میں حزب اختلاف راہول گاندھی کی جانب سے وزارت دفاع پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہلاک فوجی اگنی ویر کی فیملی کو معاوضہ ادا کرنے کے معاملے میں جھوٹ بولا گیا ہے، وزیر دفاع کو معافی مانگنی چاہیے۔

اس پر بھارتی فوج کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے اور جوابی وار کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سے متعلق پہلی بار باقاعدہ طور پر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔بدھ کے روز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے بھارتی فوج کا کہنا تھا کہ اگنی ویر اجے کمار کی فیملی کو معاوضہ ادا کرنے سے متعلق خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس نے ڈیوٹی کے دوران جان گنوائی۔

بھارتی فوج کی جانب کسی بھی سیاستدان کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہلاک فوجی کی آخری رسومات اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں، جبکہ ساتھ ہی بھارتی فوج نے اپنے ہی جان گنوانے والے فوجی کی فیملی کو رقم ادا کرنے کے حوالے سے پیسے بھی گنوانا شروع کر دیے۔پوسٹ میں بھارتی فوج نے بتایا کہ ہم نے اگنی ویر کی فیملی کو 98 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ادا کی ہے، جبکہ دیگر مراعات بھی دیے جا رہے ہیں جن کی رقم 67 لاکھ روپے بنتی ہے۔

جبکہ پولیس ویریفیکیشن کے بعد آخری اکانٹ سیٹلمنٹ کے طور پر اسے 1 اعشاریہ 65 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے جائیں گے۔ بھارتی سیاسی ماہرین کے مطابق راہول گاندھی کے اس الزام کے بعد بھارتی فوج اور ان کے درمیان تعلقات خراب ہونے کا عندیہ بھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔