Sunday, July 7, 2024
ہومبریکنگ نیوزبلاول بھٹو سے وزیراعلی بلوچستان کی ملاقات، عوامی فلاحی منصوبوں بارے دریافت کیا

بلاول بھٹو سے وزیراعلی بلوچستان کی ملاقات، عوامی فلاحی منصوبوں بارے دریافت کیا

کوئٹہ(سب نیوز ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے درمیان ملاقات ہوئی۔پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات وزیراعلی ہاس میں ہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں کے حوالے سے دریافت کیا، سرفراز بگٹی نے صوبے کے بجٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے عوام کی صحت اور تعلیم سے متعلق منصوبوں سے متعلق بھی دریافت کیا، وزیراعلی بلوچستان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں سندھ کی طرز پر اعلی سطح کے صحت کے مراکز جلد مکمل ہوں گے۔ چیئرمین پی پی کو سرفراز بگٹی نے صوبے کے سیاسی و انتظامی معاملات اور امن و امان کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔