Sunday, July 7, 2024
ہومبریکنگ نیوزمہنگی بجلی کی بڑی وجہ فرنس آئل پاور پلانٹس:حکومت کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات سامنے آ گئی

مہنگی بجلی کی بڑی وجہ فرنس آئل پاور پلانٹس:حکومت کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات سامنے آ گئی

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان میں فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔اس حوالے سے سینیٹ میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق ملک میں اس وقت گیارہ پاور پلانٹس فرنس آئل پر ہیں۔دستاویز میں بتایا گیا کہ فرنس آئل سے تیار بجلی فی یونٹ 35 روپے 76 پیسے سے لے کر 43 روپے 86 پیسے تک پڑ رہی ہے۔

دستاویز کے مطابق حب پاور پلانٹس اور کوہِ نور انرجی کے معاہدے 2027 تک ہیں، لال پیر اور پاک جین کے معاہدے 2028 تک ہیں، صبا پاور کمپنی کا معاہدہ 2029 تک کا ہے جبکہ اٹک جنریشن پاور کا معاہدہ 2024 تک ہے۔اسی طرح اٹلس، نشاط، نشاط چونیاں کے معاہدے 2035 تک اور نارووال انرجی، لبرٹی پاور ٹیک کے معاہدے 2036 تک ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔