Monday, July 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزجسٹس بابر ستار کیخلاف مہم میں شامل 10 سوشل میڈیا اکا ئونٹس کی شناخت ہوگئی

جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم میں شامل 10 سوشل میڈیا اکا ئونٹس کی شناخت ہوگئی

اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم میں شامل 39 میں سے 10 سوشل میڈیا اکانٹس کی شناخت ہوگئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس بابر ستار کے خط پر جاری توہین عدالت کیس میں ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ نے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔

ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ نے بتایا کہ آزادکشمیر کے شہری خواجہ محمد یاسین کے اکانٹ سے یہ ہیش ٹیگ شروع ہوا، اس نے انکوائری جوائن نہیں کی۔عدالت نے کہا کہ یہ نیلم ویلی میں بیٹھا ہیجسٹس بابرستار پر اس کا کیا اعتراض ہوسکتا ہے یہ حیران کن ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق کراچی کے شہری سید فیضان رفیع نے بھی ایک ہیش ٹیگ شروع کیا، اس کو نوٹس کیا تو اس نے جواب دیا کہ وہ بیرون ملک ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے کو ایکس کا جواب آگیا ہے جس میں امریکی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو امریکی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔