Monday, July 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزبجلی کمپنیوں کے ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی کے لیے حکومت کا منصوبہ تیار

بجلی کمپنیوں کے ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی کے لیے حکومت کا منصوبہ تیار

کراچی (سب نیوز )بجلی کمپنیوں کے ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی کے لیے حکومت نے منصوبہ تیار کرتے ہوئے ڈسکوز اور سول ملازمین کے ساتھ ساتھ قانون نافذ اداروں کو وصولی پر انعام سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بجلی کمپنیوں کے ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی کے لیے حکومت نے پلان تیار کر لیا اور پاور ڈویژن نے ڈیفالٹرز سے واجبات وصول کرنے کے لیے ڈسکوز ملازمین اورسول انتظامیہ و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انعامات دینے کی تجاویز تیار کر لیں۔

ذرائع کے مطابق ڈویژن نیمختلف تجاویز پر مشتمل سمری تیار کی ہے دو سے تین سال والے نجی شعبے کے ڈیفالٹرز سے وصولی پر 5فیصد، تین سال سے زائد والے ڈیفالٹرزسے وصولی پر رقم کا 7 فیصد جبکہ کنکشن منقطع ہونیوالے نادہندگان سے رقم کی وصولی پر 5 سے7 فیصد انعام دینے کی تجویز ہے۔اسی طرح بجلی چوری کی نشاندہی کرنے والے کو وصولی کا 10 فیصد تک انعام دینے کی تجویز ہے۔

مجموعی طور پر کل انعام کا 80فیصد حصہ سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں جبکہ20 فیصد حصہ بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو دینے کی تجویز ہے۔رقم بجلی کمپنیوں میں ایک مخصوص اکاونٹ کے ذریعے ادا کرنے کا پلان ہے۔واجبات کی وصولی کے لیے موصول رقم کے کچھ حصے کو بطور انعام دینے کی تجویز کا اطلاق کابینہ، توانائی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔