Monday, July 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزجسٹس شفیع محمد صدیقی سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نامزد

جسٹس شفیع محمد صدیقی سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نامزد

اسلام آباد(سب نیوز ) جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شفیع محمد صدیقی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نامزدگی کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں ججز تعیناتی کمیشن کا اجلاس ہوا، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے لئے جسٹس شفیع محمد صدیقی کے نام کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس شفیع محمد صدیقی کا نام کمیشن نے متفقہ طور پر منظور کیا، اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ چیف جسٹس کے لئے جسٹس شفیع محمد صدیقی، جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس صلاح الدین پنہور کے ناموں پر غور ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔