Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانحکومت کے100دن میں مہنگائی17فیصد کم ہوگئی، مریم اورنگزیب نے کارکردگی رپورٹ جاری کر دیا

حکومت کے100دن میں مہنگائی17فیصد کم ہوگئی، مریم اورنگزیب نے کارکردگی رپورٹ جاری کر دیا

لاہور(سب نیوز) پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز کی حکومت کے پہلے 100دن میں مہنگائی میں17 فیصد کمی آچکی ہے۔
پنجاب حکومت کے 100دن مکمل ہونے پر سینیئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ جیسے جیسے شہباز شریف اور مریم نواز کی کارکردگی آگے بڑھ رہی ہے بانی پی ٹی آئی کے جھوٹ اور سازش کا شور بھی بڑھتا جارہا ہے۔مریم اورنگ زیب نے کہا کہ جب ملک ترقی کرتا ہے اور مہنگائی میں کمی آتی ہے تو عمران خان کو کیوں تکلیف شروع ہو جاتی ہے، مسلم لیگ ن نے عوام کو نئی امید دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہرشعبہ ترقی کی طرف گامزن اور مہنگائی زوال پذیر ہو رہی ہے، 100دن میں درست فیصلوں نے عوام کو مہنگائی کم کرکے بڑا تاریخی ریلیف دیا، عوام کو سوچنا چاہیے، مہنگائی میں کمی پر بانی پی ٹی آئی کو کیوں تکلیف ہوتی ہے، 100دن میں روٹی 14 سے 12 روپے پر آگئی، 100دن میں نوجوانوں کے ہاتھ میں پیٹرول بم نہیں پھر سیلیپ ٹاپ دیے ہیں،100دن میں آٹا، روٹی،گھی کی قیمت میں واضح کمی آچکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔