Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانجیل میں خوش ہوں، آدھا دن بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلے میں گزر جاتا ہے، پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد

جیل میں خوش ہوں، آدھا دن بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلے میں گزر جاتا ہے، پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد

لاہور(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ جیل میں خوش ہوں، بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلے میں آدھا دن گزر جاتا ہے۔

سابق صدر پاکستان عارف علوی نے انسداد دہشت گردی عدالت آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسیر رہنماوں ڈاکٹریاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔اس موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جیل میں خوش ہوں، جتنی زیادتیاں کرنی ہیں کرو، مجھے جیل میں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے، آدھا دن مقابلے میں، آدھا دن کتابیں پڑھنے میں گزرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔