Sunday, September 8, 2024
ہومتازہ ترینوزیراعظم کی چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن اور اسمگلنگ روکنے کی ہدایت

وزیراعظم کی چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن اور اسمگلنگ روکنے کی ہدایت

اسلام آباد( سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکام اور صوبائی حکومتوں کو چینی کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملکی ضرورت سے زائد شوگر برآمد کی درخواست کا جائزہ لیا گیا جب کہ اس دوران شوگر ملز ایسوسی ایشن کے دیے گئے اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے دونوں تجاویز میں فرق کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ چینی کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو چینی کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی طلب و رسد کا جائزہ لے کر ایک ہفتے میں دوبارہ رپورٹ پیش کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔